سعودی عرب:غیر آباد اراضی پر سالانہ 2.5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ
جدہ (نمائندہ خصوصی)سعودی عرب نے غیر آباد اور غیر ترقی یافتہ اراضی پر سالانہ % 2.5 ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سے سلسلے میں قانون سازی کر لی گئی ہے۔ ہاؤسنگ کی وزارت نے بتایا ہے کہ ٹیکس کی شرح افراد یا اداروں کے زیر قبضہ اراضی کی کل مالیت کے ڈھائی فیصد کے مساوی ہوگی۔