• news

اسحق ڈار کے آئی ایم ایف سے مذاکرات ، نجکاری قرضوں کی صورتحال ، بجٹ تیاری سے آگاہ کیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور آئی ایم ایف کی دوبئی میں موجود ٹیم کے درمیان قرضہ پروگرام جائزہ کے ساتھ بات چیت جاری ہے ۔ گزشتہ روز بات چیت کے 4 راؤنڈ ہوئے جن میں وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف ٹیم کو نجکاری بجٹ کے امور‘ مختلف وزارتوں کے اہداف‘ پاور سیکٹر کی بہتری‘ ریونیو‘ قرضوں کی صورتحال‘ مانیٹری پالیسی آئندہ بجٹ کی تیاری اور اس کے تحت مجوزہ ٹیکس اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کی ٹیم کو بتایا کہ پاکستان نے قرضہ کی نئی قسط کے لئے ضروری تمام تقاضے پورے کر دیئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کی بات چیت کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات کامیاب رہے ۔

ای پیپر-دی نیشن