• news

پاکستانی کھلاڑیوں کا فٹنس لیول جلد عالمی معیار کے مطابق ہو گا : گرانٹ لیوڈن

لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے ٹرینر گرانٹ لیوڈن نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں فٹنس کی بہت اہمیت ہے، لمبا عرصہ کھیلنے کیلئے کھلاڑیوں کو فٹنس بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے ٹرینر گرانٹ لیوڈن نے فٹنس کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں جتنی زیادہ کرکٹ ہو رہی ہے کھلاڑیوں کیلئے فٹنس کا معیار برقرار رکھا نہایت ضروری ہو گیا ہے۔ قومی ٹرینر کا مزید کہنا تھا کہ اس مرتبہ فٹنس کیمپ میں کرکٹرز کے اسکریننگ، ٹائم ٹرائل اور یو یو ٹیسٹ لیے گئے۔ گرانٹ لیوڈن نے یہ بھی کہا ہے کہ جلد پاکستانی کھلاڑیوں کا فٹنس لیول عالمی معیار کے مطابق ہو جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن