• news

دورہ انگلینڈسے چھٹی کے بعد عمر اکمل اور شاہد آفریدی نے مستقبل کا پلان بنالیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)دورہ انگلینڈ سے چھٹی کے بعدعمراکمل اورشاہدآفریدی نے اپنااپناپلان ترتیب دے دیا دونوں انگلینڈجاکرکائونٹی کرکٹ کھیلیں گے ۔عمراکمل کو فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی جبکہ شاہدآفریدی کو ٹیسٹ نہ دینے پر ایبٹ آباد بوٹ کیمپ میں شامل نہیں کیاگیاتھا۔ عمراکمل لیسٹرشائرکی نمائندگی کیلئے 12 مئی کو انگلینڈروانہ ہونگے جبکہ شاہدآفریدی کی بھی 22مئی کو انگلینڈروانگی متوقع ہے۔

ای پیپر-دی نیشن