فریحہ پرویز کے خلع کی درخواست دینے سے بہت دکھ ہوا : نعمان جاوید
لاہور (کلچرل رپورٹر) گلوکار نعمان جاوید نے کہا ہے کہ فریحہ پرویز سے بہت محبت کرتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ یہ شادی چلتی رہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہر طرح سے کوشش کی ہے کہ فریحہ پرویز کے ساتھ شادی چلتی رہے مگر انہوں نے خلع کے لئے درخواست دے دی ہے جس سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اب بھی فریحہ پرویز سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں اور خلع کی درخواست عدالت سے واپس لے لیں۔ انہوں نے کہا کہ فریحہ پرویز نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میں ان کے حقوق پورے نہیں کرتا، یہ بات غلط ہے وہ میرے ساتھ صرف ایک مہینہ رہی ہیں۔ حقوق و فرائض کا سلسلہ تو اس صورت میں ہوتا ہے کہ جب میاں بیوی اکٹھے رہیں اور بیوی گھر کو سنبھالے۔ کھاناپکائے، گھر کے دیگر کام کاج کرے اور اسی طرح شوہر کا یہ فرض ہے کہ وہ اس کی ضروریات زندگی کا خیال رکھے۔ حیرت ہے کہ وہ بمشکل ایک ماہ میرے ساتھ رہی ہیں تو ان حالات میں حقوق و فرائض کی باتیں بے معنی ہیں۔