• news

ممتاز گلوکار مبارک بیگم کے دل میں سوراخ ممبئی کے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا

ممبئی (نیوز ڈیسک) برصغیر کی ممتاز گلوکارہ مبارک بیگم کو طبیعت ناساز ہونے پر ممبئی کے علاقے اندھیری کے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا جہاں انکا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق مبارک بیگم کے دل میں سوراخ ہے۔ 76سالہ مبارک بیگم ان دنوں کسمپرسی کی حالت میں ایک کمرے کے گھر میں ممبئی میں رہ رہی ہیں وہ راجستھان میں پیدا ہوئیں۔ دلیپ کمار کی مشہور فلم دیوداس کیلئے ’’وہ نہ آئیں گے پلٹ کر‘‘ ’’کبھی تنہائیوں میں ہماری یاد آئیگی‘‘ جیسے مشہور گیت گائے۔

ای پیپر-دی نیشن