• news

باسط علی کی قومی اے کرکٹ ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کرنے کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) پی سی بی نے پاکستان اے ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لیے باسط علی کو ہیڈ کوچ جبکہ کبیر خان کو باؤلنگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا باقاعدہ آئندہ ایک دو روز میں متوقع ہے۔ پاکستان اے ٹیم نے اپنے دورہ انگلینڈ میں تین ملکی کرکٹ سیریز کے علاوہ میزبان ٹیم کے خلاف دو چار روزہ میچز کی سیریز میں حصہ لینا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اے ٹیم کی مینجمنٹ کے لیے مختلف ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔ باسط علی پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک ہونے کی بنا پر انہیں اے ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کے امکانات روشن نظر آ رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ کبیر خان کو پاکستان اے ٹیم کا باؤلنگ کوچ بنائے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن