حکومت، اولمپک ایسوسی ایشن کی محاذآرائی سے کھیلوں کو نقصان پہنچا : چودھری یعقوب
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے کہاکہ حکومت اور پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے مابین محاذ آرائی کے باعث نہ صرف والی بال بلکہ ملک کی تمام کھیلوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ بالآخر حکومت کو اصلی پی او اے اور اصلی پاکستان والی بال فیڈریشن کو ہی تسلیم کرنا پڑا۔ والی بال کھیل کی بحالی کیلئے سنجیدہ کوششیں شروع کر دی ہیں ۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔