• news

کراچی: منگھوپیر، سہراب گوٹھ اور گلبہار سے 3مغویوںکی نعشیں برآمد

کراچی (آن لائن) بدھ کی صبح منگھوپیر، گلبہار اورسہراب گوٹھ سے 3مغویوںکی نعشیں ملیں، اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح منگھوپیر کے علاقے محمدکالونی اتحادٹائون سوفٹ روڈ پر کھڑی کار سے سید رئیس کی 2روز پرانی نعش ملی مقتول کو 3گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا، وہ بلدیہ ٹائون رشیدآبادکارہائشی تھا جبکہ گلبہارکے علاقے حاجی مرید گوٹھ کے قریب ندی کے کنارے کچے روڈپر نامعلوم ملزمان چلتی گاڑی سے 40سالہ مغوی نوجوان کی نعش پھینک کرفرار ہو گئے۔ مقتول کوسرمیں گولی مارکرہلاک کیاگیاہے۔ ادھربدھ ہی کی صبح سہراب گوٹھ میں براق پٹرول پمپ کے قریب جمالی پل کے نیچے سے 60سالہ نامعلوم مغوی شخص کی ہاتھ بندھی کمبل میں لپٹی نعش ملی، پولیس کے مطابق مقتول کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی، جسم پرتشددیاگولی کانشان نہیں ہے، ہاتھ پشت سے بندھے ہوئے تھے، نعش کوپوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن