• news

چودھری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات‘دوطرفہ تعاون پر بات چیت

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی جس میں پاکستان برطانیہ تعلقات اور دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی ۔ بدھ کو ہونے والی ملاقات میں وزیرداخلہ کے دورئہ برطانیہ کے دوران اٹھائے گئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا سکیورٹی، ہیومن ٹریفکنگ، منظم جرائم اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان مزید تعاون پر غور کیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن