محمد ناصر چغتائی پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن ریجنل آفس لاہور کے صدر مقرر
لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن( پی سی ڈی ایم اے) نے محمد ناصر چغتائی کو لاہور ریجنل آفس کا صدر مقرر کردیاہے ۔ پی سی ڈی ایم اے کے چیئرمین خواجہ عارف کپور کی زیرِصدارت ایگزیکٹیو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں ارکان نے اتفاق رائے سے نئے صدر کی نامزدگی کی منظوری دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ محمد ناصر چغتائی اپنے تجربات اور شاندار خدمات کو بروئے کار لاتے ہوئے ممبران کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کریں گے۔