سٹاک مارکیٹ میں محدود تیزی سرمایہ کاری 3 ارب 96 کروڑ روپے گھٹ گئی
کراچی(مارکیٹ رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج( پی ایس ایکس) میں بدھ کے روز معمولی تیزی پر1.11 پوائنٹس اضافہ پر36266.23پربند رہا اس کے باوجودسرمایہ کاری مالیت میں 3ارب 96کروڑ روپے کی کمی رہی۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی اوقات میں 100انڈیکس 146.00 پوائنٹس اضافہ پر 36400تجاوز کرچکا تھا۔ بعد ازاںدوپہر کے اوقات میں کسی طرف مثبت پیش رفت نہ ہونے‘ غیرملکی سرمایہ کا انخلاء اور کئی منفی عوامل کے باعث سرمایہ کاروں نے فرٹیلائزر سیکٹر سمیت بیشتر حصص پرافیکٹ ٹیکنگ پر خریدوفروخت کرکے اپنے سرمایہ کے حصول میں سرگرم رہے جس کے نتیجے میں مارکیٹ اختتام پر 100 انڈیکس 1.11پوائنٹس اضافہ پر 36266.23 پربند رہا۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار365 کمپنیوں تک رہا جس میں 169 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘163 کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی اور33کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی مارکیٹ کیپٹل 74کھرب 39 ارب 64کروڑ 49 لاکھ 30ہزار292 روپے کی کمی پر 74 کھرب 35ارب 68کروڑ 16لاکھ 30ہزار548 روپے ہوگئی۔ گزشتہ منگل کے مقابلے میں کاروباری سرگرمی ایک کروڑ 95لاکھ 20ہزار590 حصص سے زائد رہی اور مجموعی سودوں میں 30کروڑ 9لاکھ 87ہزار 760 حصص کے کاروبار میں زائد لین دین ریکارڈ رہا۔