پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: پرتگالی سفیر
لاہور(کامرس رپورٹر) پرتگال کے پاکستان مےں سفےر ڈاکٹر جوواﺅ باﺅلو سابیدو کوٹسا نے فےڈرےشن آف پاکستان چےمبرز آف کامرس اےنڈ انڈسٹری(اےف پی سی سی آئی) کے رےجنل آفس لاہور کا دورہ کےا جہاں اےف پی سی سی آئی کے ممبران سے باہمی تجارت کے فروغ کے حوالے سے ملاقات کی۔اس موقع پر اےف پی سی سی آئی رےجنل چےئرمےن مےاں رحمان عزےزنے کہاکہ پرتگال اور پاکستان کے درمےان اچھے سفارتی تعلقات موجود ہےں اور دو طرفہ تجارت کےلئے بڑی گنجائش موجود ہے۔پاکستان اور پرتگال ٹےکسٹائل ،فوڈ،معےشت،تعلےم،صحت اور ثقافت سمےت مختلف شعبوں مےں تعاون بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے مزےد کہاکہ پرتگال ےورپی ےونےن کے رکن ممالک مےں برآمد کرنے کے مقامات کے درمےان 8وےں نمبر پر اور برآمد کرنے مےں 12وےں نمبر پر ہےں۔اےف پی سی سی آئی نائب صدر سےد محمد عاصم نے کہاکہ پاکستان پرتگال کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمےت دےتا ہے دونوں ممالک کے درمےان خوشگوار اور دوستانہ تعلقات کی اےک تارےخ موجود ہے۔دونوں اطراف نے وےزہ پالےسی اور ثقافتی تبادلے کے پروگرام پر بھی تبادلہ خےال کےا۔پرتگال کے پاکستان مےں سفےر نے کہاکہ دونوں ممالک کو اےک دوسرے کے ساتھ باہمی تعاون اور موجودہ تعلقات کو مزےد مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔