مرحلہ وار پروگرام کے تحت ضلع قصور کے بعد مظفرگڑھ اور راولپنڈی کو تشدد سے پاک ضلع بنایا جائیگا : حمیدہ وحیدالدین
لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے کہ مرحلہ وار پروگرام کے تحت ضلع قصور کے بعد مظفر گڑھ اور راولپنڈی کو بھی تشدد سے پاک ضلع بنایا جائے گا - وہ عورت فاؤنڈیشن کے وفد سے گفتگوکررہی تھیں۔وفد میں ریذیڈنٹ ڈائریکٹر ممتاز مغل اور آکسفیم کی زہرہ بانوشامل تھیں اس موقع پر صوبائی سیکرٹری بشری امان بھی موجود تھیں۔