• news

ڈھاکہ میں پاکستانی سکول کی پرنسپل کو انتظامیہ اور طلبہ کے والدین سے تنازع پر حفاظتی تحویل میں لیا گیا، گرفتار نہیں ہوئیں : دفتر خارجہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ڈھاکہ میں پاکستانی سکول کی پرنسپل کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ سکول پرنسپل کو بنگلہ دیشی پولیس نے حفاظتی تحویل میں لیا ہے۔ پاکستانی ہائی کمشن بنگلہ دیشی حکام سے رابطے میں ہے، مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔ سکول انتظامیہ اور طلباء کے والدین میں تنازع پر پرنسپل کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن