چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں 2 روپے فی کلو کمی کر دی
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں آٹا چکی مالکان نے ایک کلو آٹے کی قیمت میں 2 روپے کمی کر دی ہے جس سے اس کا ریٹ 50 روپے سے کم ہو کر 48 روپے ہو گیا ہے۔ لاہور آٹا چکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالرحمن نے چکی پر تیار ہونے والے آٹے کی فی کلو قیمت میں کمی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی اور اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت میں کمی کے باعث چکی پر تیار ہونے والے آٹے کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔