• news

پاکستان، بھارت سے تعلقات کی الگ الگ اہمیت اور مقاصد ہیں: امریکہ

واشنگٹن (آن لائن) اوباما انتظامیہ نے کہا ہے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت بارے ارکان کانگریس کے خدشات کو سمجھتے ہیں اور ان پر غور بھی کیا جا رہا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جنوبی اور وسطی ایشیا امور کے لئے نائب وزیر نیشا ڈیسائی بسوال نے ارکان کانگریس کو کانگریس کے سماعتی اجلاس کے دوران کہاکہ فی الحال ان خدشات کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت بارے کوئی اپ ڈیٹ تو نہیں دی جا سکتی تاہم یہ حقیقت ہے کہ اس حوالے سے غور جاری ہے۔ انہوں نے کہا امریکہ کے جہاں بھارت کے ساتھ تعلقات اہمیت کے حامل ہیں وہیں ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بھی اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ہمارے تعلقات کی اپنی اپنی اہمیت اور اپنے اپنے مقاصد ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن