• news

او آئی سی نے کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے 6نکاتی میکنزم تیار کر لیا

اسلام آباد (کے پی آئی) اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم رکوانے کے لیے چھ نکاتی میکنزم تیار کر لیا اس میکنزم کے تحت او آئی سی کا مستقل آزاد انسانی حقوق کا کمشن قائم کیا جائے گا او آئی سی کا فیکٹ فائنڈنگ مشن کشمیر بھیجا جائے گا اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے خصوصی نمائندے برائے جموں و کشمیر عبداللہ العالم نے کہا ہے کہ آئی سی نے ہمیشہ کشمیری جدوجہد آزادی کی حمایت کی ہے۔ اس جدوجہد آزادی کو دہشت گردی کے ساتھ نہیں ملانا چاہیے۔ عبداللہ العالم اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز کے زیر اہتمام اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی اور مسئلہ جموںوکشمیر کے موضوع پر خطاب کررہے تھے۔ او آئی سی کے خصوصی نمائندے برائے جموں و کشمیر عبداللہ العالم نے کہا ہے کہ او آئی سی کا فیکٹ فائنڈنگ مشن کو کشمیر بھیجا جائے گا جو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے تشدد اور اسلامی ورثے کے بارے میں رپورٹ تیار کرے گا۔ او آئی سی کا کام رکن ممالک کا تحفظ اور ان کے بنیادی انسانی حقوق کی حفاظت کرنا ہے۔ استبول میں او آئی سی سربراہ اجلاس میں اصولی موقف واضح کیاہے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیری عوام کے خواہشات کے مطابق کشمیر کا فیصلہ کیا جائے۔ مجھے امید ہے پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات کے ذریعے نکال لیں گے او آئی سی کی بھرپور کوشش ہے کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل نکالا جائے او آئی سی بین الاقوامی برادری پر بھرپور زور دے گی کہ وہ اس مسئلہ کے حل کے لیے کردار ادا کرے۔

ای پیپر-دی نیشن