ثبوت نہیں تھے ملزم کو جیل میں کیسے رکھا جسٹس عمر عطا، ایف آئی اے پر برہمی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے ای او بی آئی کیس میں سی ای او اے کے ڈی سکیورٹیز فرید عالم کی دس لاکھ روپے زرضمانت کے عوض درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کر دیا ہے جسٹس عمر عطاء بندیال نے ایف آئی اے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کہ اگر کوئی ثبوت نہیں تھے تو سی ای او کو کیسے جیل میں رکھا گیا، درخواست کی سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی عدالت نے دس لاکھ روپے مچلکوں کے عوض سی ای او اے کے ڈی سکیورٹیز فرید عالم اور کمپنی کے ڈائریکٹرز اقبال اور طارق آدم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیدیا جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کیا ای او بی آئی نے ایم ٹیکس کے حصص اے کے ڈی سکیورٹیز کی رپورٹ کی بنیاد پر خرید کیا ایف آئی اے کو اے کے وی رپورٹ کی بنیاد پر سرمایہ کاری کے ثبوت ملے ایف آئی اے عدالت میں اے کے ڈی رپورٹ کی بنیاد پر سرمایہ کاری کا ثبوت پیش نہ کر سکی ۔