پھولنگر: ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹی جاں بحق، باپ بیٹا زخمی
پھول نگر (نامہ نگار) تےز رفتار ٹرالر کی موٹر سائےکل کو ٹکر، ماں بےٹی جاں بحق باپ بےٹا زخمی ہو گئے۔ تفصےلات کے مطابق پھول نگر کے نواحی گاﺅں متھراداس کا رہائشی محمد رےاض اپنی ساس ارشاد بی بی، بےوی نازےہ بی بی چار سالہ بےٹے گل زےب اور اےک سالہ بےٹی کے ہمراہ موٹر سائےکل پر لاہور سے واپس گاﺅں جارہا تھا جب وہ ملتان روڈ پر واقع اڈا نتھے خالصہ کے قرےب پہنچا تو پےچھے سے آنے والے تےز رفتار ٹرالر نے ٹکر مار کر کچل دیا جس سے دونوں خواتےن موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی گل زےب اور رےاض زخمی ہو گئے اس خوفناک حادثہ مےں اےک سالہ بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی گل زےب کو تشوےشناک حالت کے پےش نظر لاہور جناح ہسپتال رےفر کر دےا گےا جبکہ ٹرالر ڈرئےوار موقع سے فرار ہو گےا۔ پولےس تھانہ صدر پھول نگر نے ٹرالر قبضہ مےں لے کر نامعلوم ڈرائےور کے خلاف مقدمہ درج کر لےا اور نعشےں پو سٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی۔