خیبر پی کے: بنوں میں ایک سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق، رواں سال 5 کیسز رپورٹ ہو چکے: محکمہ صحت
بنوں (نوائے وقت رپورٹ) بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔ محکمہ صحت کے مطابق خوجہ مد کے علاقے میں ایک سال کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ خیبر پی کے میں رواں سال پولیو کے 5 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔