پاکستان کو معاشی وتجارتی سیکٹر میں زیادہ امداد دینے پر غور کررہے ہیں: امریکہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی ماحول مستحکم ہے‘ امریکہ پاکستان کے ساتھ زیادہ مستحکم معاشی وتجارتی تعلقات چاہتا ہے۔ امریکی سفیر نے یہ بات وزیر تجارت خرم دستگیر خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو تجارتی ومعاشی سیکٹرز میں زیادہ امداد دینے پر غور کر رہا ہے۔ ہم سرمایہ کاری سمجھوتے پر بھی غور کررہے ہیں تاکہ تجارتی ومعاشی امور میں آگے بڑھا جاسکے۔ عوام کو ملک کے روشن پہلو کے جانب دیکھنا چاہیے۔ ہم علاقائی رابطہ اور تجارت کے حامی ہیں وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا بڑا تجارتی پارٹنر رہے گا۔ ملک دہشت گردی اور توانائی کے بحران سے باہر نکل رہا ہے۔