• news

عوام نے نیا خیبر پی کے بنانے کا کھوکھلا نعرہ لگانے والوں کو مسترد کر دیا : نوازشریف

اسلام آباد+لاہور (ایجنسیاں+ خبرنگار ) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پشاور سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوارکی کامیابی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں پر کھلے اعتماد کا اظہار ہے، باشعور عوام نے نیا خیبر پی کے بنانے کا کھوکھلا نعرہ گانے والوں کو مکمل طور پر مسترد کر دےا ہے اور اےجنڈا کے حق مےں ووٹ دےا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے ارباب وسیم حیات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے منفی سیاست کومسترد کردیا۔ خیبر پی کے ترقی کو یافتہ اورپرامن صوبہ بنا کردم لیں گے۔ علاوہ ازیں چائنا ایرو سپیس سائنس اینڈ انڈسٹری کارپوریشن کے وفد سے ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کی سدا بہار دوستی اصولوں اور مفادات کی بنیاد پر قائم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ چین‘ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تعلقات کامظہر ہے‘ منصوبے میں پورے خطے کے لوگوں کی زندگیاں بدلنے کی صلاحیت ہے اسلئے پاکستان کے عوام اور حکومت چینی قیادت اور عوام کے شکرگزارہیں۔وزیراعظم نے دفاعی ٹیکنالوجی اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں باہمی تعاون کی سطح پر اطمینان ظاہرکیا۔انہوں نے دفاعی پیداوار اور ایروسپیس کے شعبے میں چین کے غیر معمولی تعاون کی تعریف کی۔ سیاحت اور قومی ورثے کے بارے میں سعودی کمشن کے بورڈ کے صدر اور چیئرمین شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبد العزیز السعود نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب کا نتیجہ پروپیگنڈا اور انتشار کی سیاست پر زور دار طمانچہ ہے۔ عوام نے عمران خان کی منفی سیاست کو رد کردیا، جو لوگ چوہے نہیں مار سکتے وہ صوبے میں ترقی اور خوشحالی کیسے لائیں گے۔ عوام نے اپنے ووٹ سے وزیراعظم نوازشریف کی صداقت‘ دیانت اور ترقی کے ایجنڈے پر مہر ثبت کر دی ہے۔

نوازشریف

ای پیپر-دی نیشن