• news

وزیراعظم کے کہنے پر فضل الرحمن کا زرداری سے رابطہ، مفاہمتی پالیسی جاری رکھنے کی درخواست، جے یو آئی (ف) کی تردید

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے رابطہ کیا ہے اور ان سے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مفاہمتی پالیسی جاری رکھنے کی درخواست کی۔ ٹی وی کے مطابق فضل الرحمن نے وزیراعظم کے کہنے پر زرداری سے رابطہ کیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان براہ راست رابطہ بھی متوقع ہے۔ دریں اثنا جمعیت علمائے اسلام ف کے ترجمان نے مولانا فضل الرحمن اورسابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان رابطے کی تردیدکردی۔ جے یو آئی( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے زرداری سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان نے کہا ہے کہ میڈیا بے بنیاد خبروں سے گریز کرے۔
فضل الرحمن /رابطہ

ای پیپر-دی نیشن