• news

مسلم لیگ (ن) دھاندلی سے باز نہیں آرہی، اپوزیشن کے ٹی او آر ماننا پڑیں گے: بلاول

لاہور(خبر نگار) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کی وفاقی اور صوبائی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کسان دشمن اور عوام کا معاشی قتل کرنے والی حکومت ہے لیکن پیپلز پارٹی اسکی اجازت نہیں دیگی، حکومت کو اپنی پالیسوں پر نظر ثانی کرنی ہو گی ۔ سپریم کورٹ کا حکومت کے ٹی او آرز مسترد کرنا حکومت کی ایک اور ناکامی ہے، حکومت کو اپوزیشن کے ٹی او آرز ماننا پڑیں گے۔ بلا امتیاز احتساب چاہتے ہیں اور احتساب کا آغاز وزیر اعظم سے ہونا چائیے۔انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ مل بیٹھ کر بات ہو اور مسائل ہوں۔انہوں نے کہا کہ حکومت دھاندلی سے باز نہیں آرہی۔ پشاور ضمنی الیکشن پیپلز پارٹی نے جیتالیکن انتخابی نتائج تبدیل کر دئیے گئے۔ پیپلز پارٹی کے اچھے دن آرہے ہیں۔پنجاب میں بھی حالات بدل جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاﺅس لاہور میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل اور جنوبی پنجاب کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے پارٹی کی تنظیم کو از سر نو تشکیل دینے کے حوالے سے تجاویز بھی لیں۔ اس موقع پر جنوبی پنجاب اور سینٹرل پنجاب کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان نے اب تک کی کارکردگی کے حوالے سے چیئرمین کو بریف کیا۔ اجلاس میں وزیراعظم سید ےوسف رضا گیلانی‘ شوکت بسرائ‘ ٹوچی خان‘ نوازش علی پیر زادہ اور سینٹرل پنجاب کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان جن میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف‘رانا فاروق سعید خاں‘ چودھری منظور اور ندیم اصغر کائرہ نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر چئیرمین کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے گذشتہ روز بلاول ہاو¿س لاہور میں مصروف دن گزارا۔ اجلاس میں کمیٹی نے اپنے دوروں کی رپورٹ پیش کی۔ راجہ پرویز اشرف نے بتایا کہ اجلاس میں طے پایا ہے کہ پی پی پی پنجاب وسطی کی آرگنا ئزنگ کمیٹی کی تنظیم سازی کے سلسلے میں جو ٹاسک دیا گیا ہے اسے آئندہ کمیٹی تمام اضلاع کے دورے کریگی۔ یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگورکرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں پارتی تنظیم سازی کےلئے مختلف کمیٹیا ں بنائی جائیں گی آرگنائزنگ کمیٹی جنوبی پنجاب مختلف اضلاع کے دورے کریگی۔
بلاول بھٹو

ای پیپر-دی نیشن