محمد عامر کے دورہ انگلینڈ کیلئے ویزا درخواست پرسوں دینے کا امکان
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ فاسٹ باولر محمد عامر کے انگلینڈ ویزے کی درخواست پیر کو دینے کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوہ انگلینڈ میں ممکنہ بیشتر قومی کرکٹرز کی درخواست دے دی ہے لیکن بورڈ محمد عامر کی درخواست معمول کے مطابق جمع نہیں کرائی تھی۔