• news

وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات،بلوچ نوجوانوں کی فضائیہ میں بھرتی کیلئے تیار ہیں: ایئر چیف

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ+نیوز ایجنسیاں) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے ایئر چیف مارشل سہیل امان نے ملاقات کی جس میں صوبے کے نوجوانوں کی پاک فضائیہ میں بھرتی اور فنی تربیت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ بلوچستان کے نواجوانوںکو بھرتی کے مواقع کی فراہمی کیلئے تیار ہے۔ نوجوانوں کو تعلیمی قابلیت، عمر کی حد میں خصوصی رعایت دی جا رہی ہے۔ سمگلی ایئر بیس میں پبلک سکول کے قیام کا منصوبہ زیر غور ہے۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی حکومت کی جانب سے سکول کیلئے اراضی کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ حکومتی اقدامات سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی جس کے اثرات تعلیم، ہر شعبہ پر مرتب ہو رہے ہیں۔ ایئر فورس میں زیر تربیت بلوچستان کے نوجوان ہر شعبہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ جو ان کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ بلوچستان کے نوجوانوں کو ایئر فورس میں بھرتی کے لیے خصوصی تربیت بھی فراہم کی جاتی ہے جبکہ ان کے لیے پاک فضائیہ کی تنصیبات اور اداروں کے دوروں کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے تاکہ ان میں پاک فضائیہ میں شمولیت کا شوق اور جذبہ پیدا ہو سکے، جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن