نئی دہلی: 12 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ’’ٹوائے سیلر‘‘ گرفتار
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سائیکل پر گھوم کر کھلونے بیچنے والا جنسی درندہ پکڑا گیا۔ 21 سالہ اوباش جونی گھوش نے درجن کے قریب بچوں کو نئی دہلی کے مختلف غریب علاقوں کچی بستیوں میں بہانے سے گھیر کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اسے پولیس نے بچوں کے والدین کی رپورٹ پر ڈپلومیٹک انکلیو میں نائیجیریا کے ہائی کمشن کے قریب گھومتے ہوئے قابو کیا۔ زیادتی کا نشانہ بننے والوں میں معصوم بچیاں بھی شامل ہیں۔