پاکستان میں خواتین کے لباس کا سب سے خوبصورت حصہ دوپٹہ ہے:کورین طلبہ
لاہور (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورسے اردو زبان وادب میں کورس مکمل کر نے والے سائوتھ کورین راوئینز کا کہنا ہے کہ پاکستانی کلچر نے اپنا دیوانہ بنا دیا ہے، پاکستان میں خواتین کے لباس کا سب سے خوبصورت حصہ دوپٹہ ہے،بریانی بہت پسند آئی۔پاکستانیوں سے بہت سے پیار کے ساتھ ساتھ بہت سے روایتی لباس اور کھانوں کے مسالے بھی سائوتھ کوریا لے کرجائیں گے ۔