اعتزاز ، عمران کے فرنٹ مین بن کر افراتفری کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں: رانا ثناء اللہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی رانا ثناء اللہ خاں نے اپوزیشن کو ذہنی بانجھ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن صرف انتشار پیدا کرنا چاہتی ہے جبکہ اعتزاز احسن عمران خان کے فرنٹ مین بن کر افراتفری کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں کسی پر الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں پیپلز پارٹی کا اب پنجاب میں وجود ختم ہو گیا ہے ۔