• news

عمران کی آف شور کمپنی کے 3 فارن کرنسی اکاﺅنٹ تھے

اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی آف شور کمپنی کے دستاویزی ثبوت منظر عام پر آ گئے۔ آف شور کمپنی نیازی سروسز لمیٹڈ 1983ءمیں رجسٹرڈ کروائی گئی اور نیازی سروسز لمیٹڈ کو بارکلز پرائیویٹ لمیٹڈ بینک اینڈ ٹرسٹ کی معاونت حاصل تھی۔ کپتان نے آف شور کمپنی آئی لینڈ جزیرہ میں رجسٹرڈ کروائی۔ دستاویزات کے مطابق عمران کی آف شور کمپنی کے تین فارن کرنسی اکاﺅنٹ تھے اور کپتان نے ڈالر، پاو¿نڈ اور انویسٹمنٹ اکاو¿نٹ کھول رکھے تھے۔ واضح رہے عمران خان نے تصدیق کی تھی کہ اکاو¿نٹنٹ کے کہنے پر 1983ءمیں آف شور کمپنی بنائی چونکہ برطانوی شہری نہیں تھا اسلئے پراپرٹی خریدنے کیلئے آف شور کمپنی بنانا پڑی۔ اسی کمپنی کے ذریعے فلیٹ خریدا اور بیچا تھا۔
کمپنی ثبوت

ای پیپر-دی نیشن