• news

پانامہ لیکس: حکومت اپوزیشن کو مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی بنانے کی پیشکش کریگی

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پانامہ لیکس کے معاملے کی تحقیقات کیلئے حکومت اپوزیشن کو پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی قائم کرنے کی پیشکش کریگی۔ قابل اعتماد ذرائع نے نوائے وقت کو بتایا ہے کہ چیف جسٹس کی طرف سے حکومت کی طرف سے دیئے گئے ٹی او آرز کی بنیاد پر کمشن تشکیل دینے سے انکار کے بعد حکومت اپوزیشن کو پارلیمنٹ کی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی بنانے کی آفر کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ امکان ہے کہ وزیراعظم اس تحقیقاتی کمیٹی کی پیشکش قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران کریں گے۔ دریں اثناءاپوزیشن کی پارلیمانی پارٹیوں کے رہنما¶ں کا اجلاس پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل 3 بجے سہ پہر ہوگا۔ اجلاس کیلئے اپوزیشن جماعتیں ایکدوسرے سے رابطے کر رہی ہیں۔ اجلاس میں وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں آمد اور انکی تقریر کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی طے کی جائیگی۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ یہ اعلان کرچکے ہیں کہ وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں آمد کے موقع پر اپوزیشن کوئی بدمزگی پیدا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ وزیراعظم کی تقریر کو تحمل سے سنا جائیگا۔
حکومت/ غور

ای پیپر-دی نیشن