• news

”آف شور“کا شور مچانے والے خود کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے رہے : شہباز شریف

لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور جام معشوق علی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، ملکی سیاسی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان تاریخ کے اہم ترین موڑ سے گزر رہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کی اور قومی مفادات کو مقدم رکھا۔ قومی دولت لوٹنے والوں اور سیاسی بنیادوں پر قرضے معاف کرانے والوں کو کٹہرے میں لانا ہوگا۔ کرپٹ شخصیات اور قرض معاف کرانے والوں کا بے لاگ احتساب ضروری ہے۔ کڑے احتساب کے بغیر پاکستان ترقی و خوشحالی کی منزل طے نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی وفاقی اور پنجاب حکومت نے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں 215 ارب روپے کی بے مثال بچت کی ہے۔ اربوں روپے کے قومی وسائل بچانے کی ایسی شاندار نظیر پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ ”آف شور“ کا شور مچانے والے خود کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے رہے ہیں اور خیبر پی کے، کے باشعور عوام نے ضمنی الیکشن میں” نیا پاکستان“ بنانے والوں کی مقبولیت کا پردہ چاک کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا یہ وقت اتحاد و اتفاق کا ہے ۔ بعض سیاسی عناصر کی جانب سے ”میں“ کی روش پر چلنے سے ملک کا بے پناہ نقصان ہوا۔ پاکستان ہم سب کا ہے اور اسے ملکر آگے لےکر جانا ہوگا۔ ”ہم“ کا راستہ ہی ترقی اور خوشحالی کا راستہ ہے۔ ملک و قوم کی خاطر جوش نہیں ہوش سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ سیاست عوام کی بے لوث خدمت کا نام ہے۔ عوام کی خدمت کیلئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے اور یہی وجہ ہے مسلم لیگ (ن) کی حکومت فلاح عامہ کے منصوبوں کی تکمیل شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ کر رہی ہے اور ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھ رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ سے امریکہ کے قونصل جنرل زیچرے ہارکین رائیڈر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان، امریکہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان کثیر الجہتی تعلقات قائم ہیں۔ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے تسلسل کیساتھ اقدامات کی ضرورت ہے۔ امریکی قونصل جنرل زیچرے ہارکین رائیڈر نے کہا امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ شہبازشریف کا عوامی خدمت کا ویژن قابل تحسین ہے۔ عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو شفافیت اور تیز رفتاری سے مکمل کرنے کا کریڈٹ شہباز شریف کو جاتا ہے۔ مزید براں شہبازشریف نے کہا تعلیمی اہداف کا حصول ہماری ترجیح ہے۔ فروغ تعلےم کےلئے پرائمری اےجوکےشن سسٹم کو مضبوط بنےادوں پر استوار کررہے ہےںاورسو فےصد انرولمنٹ ےقےنی بنانے کےلئے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہےں۔ پنجاب کی ہر ےونےن کونسل مےں لڑکےوں کا ہائی سکول قائم کےا جائیگا اور اس مقصد کےلئے ےونےن کونسل مےں موجود مڈل سکولوں کو اَپ گرےڈ کر کے ہائی سکولوں کا درجہ دےا جائیگا۔ حکومت پنجاب ای لرننگ کے جامع پروگرام کو آگے بڑھا رہی ہے۔ سرکاری سکولوں کے چھٹی اور نوےں جماعت کے طلبہ و طالبات، سائنس اور رےاضی کے اساتذہ کو بھی ٹےبلٹس دےں گے۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بات یہاں اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ چار گھنٹے تک جاری رہنے والے طویل اجلاس میں معےاری تعلےم کے فروغ کےلئے اصلاحاتی پروگرام پر پےشرفت کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب کے اضلاع مےں چھٹی جماعت کی طالبات کےلئے فراہم کئے جانےوالے وظےفہ کی رقم مےں اضافے کا فےصلہ کیا گیا اور یہ وظائف کی رقم طالبات کی حاضری سے مشروط ہوگی۔
شہباز شریف

ای پیپر-دی نیشن