ترکی پاکستان کے ایف سولہ طیارے جدید بنائے گا‘ سات کروڑ ڈالر کا معاہدہ
انقرہ (نوائے وقت رپورٹ) ترکی اور پاکستان کے درمیان ایف 16 طیاروں کو جدید بنانے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ترک ریجنل کوآرڈینیٹر برائے فارن اکنامک فورم والکن بوزر نے میڈیا کو بتایا کہ ایف 16 طیاروں کو جدید بنانے کا معاہدہ ساڑھے 7 کروڑ ڈالر میں طے پایا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ایوی ایشن پراجیکٹ کے تحت یہ معاہدہ ہوا۔ پاکستان کے کچھ ایف 16 جنگی طیارے ترکی روانہ کئے جاچکے ہیں۔ ترکی ایف16 طیاروں کے سپیئر پارٹس کے ساتھ انجن بھی بنا رہا ہے۔
ترکی/ ایف 16