ڈونگہ بونگہ: جائیداد کی خاطر چھوٹے بھائیوں نے بڑے کو قتل کردیا
ڈونگہ بونگہ(نمائندہ خصوصی )جائیداد کی خاطربڑے بھائی کوقتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بخش خاں کے علاقہ چک 7فورڈواہ میں ماموں محمد اسلم نے اپنے بھانجے منورحسن کو اُنہیں کے چھوٹے بھائیوں شوکت علی،بشارت اور رضوان سے ملکر ڈنڈوں سے حملہ کرکے اسے قتل کردیا۔ واردات کے بعد ملزم روپوش ہوگئے۔ پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔بتایا جاتا ہے کہ مقتول منورحسین نے اپنے چھوٹے بھائیوں کی پرورش باپ بن کرکی تھی لیکن بھائیوں نے جائیداد کے لالچ میں اندھے ہوکر اپنے ماموں سے ملکر اپنے ہی باپ جیسے بھائی کو موت کے گھاٹ اْتار دیا۔ مقتول منور کی بیوہ مختاراں بی بی نے بتایا کہ میرے6معصوم بچے یتیم ہوگئے۔ ملزم مجھے گمنام جگہوں سے دھمکی دے رہے ہیں۔ اس نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے شوہر کے قتل ملزموں اسلم ،شوکت علی ،بشارت علی اور رضوان کو فوری گرفتار کیا جائے۔