• news

کوہستان: تیز رفتاری کے باعث گاڑی کھائی میں جاگری، 6 افراد جاں بحق

کوہستان(آئی این پی) کوہستان میں موٹر کار شاہراہ قراقرم سے بے قابو ہو کر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری، ڈرائیور سمیت6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ میٹھا پانی بنکڈ کے مقام پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق موٹر کار بشام جارہی تھی۔ مرنے والوں میں مجتبیٰ، وکیل، محمد نبی، جاوید، ڈرائیور احسان للہ اور رحیم شامل ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق یہ تمام لوگ کراچی سے فاضل علماء کے استقبال کیلئے بشام جارہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن