• news

پورٹ قاسم پر دوسرا ایل این جی ٹرمینل تعمیر کرنے کا ٹھیکہ رواں ماہ منظور کر لیا جائیگا: شاہد خاقان

لاہور (این این آئی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے پورٹ قاسم پر دوسرا ایل این جی ٹرمینل تعمیر کرنے کا ٹھیکہ رواں ماہ منظور کر لیا جائیگا۔ انہوں نے کہا ایل این جی ٹرمینل کے لئے دو پارٹیوں سے بولیاں موصول ہوئی ہیں اور ان میں سے ایک کمپنی کو منتخب کیا جا چکا ہے جس کا حتمی اعلان رواں ماہ کے اختتام تک کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی نے اعشاریہ 417 سینٹس فی ایم ایم سی ایف کے حساب سے ایل این جی پراسیس کرنے کی پیشکش کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن