تربت : چیک پوسٹ پر حملہ‘ ایف سی اہلکار شہید‘ تین افسروں سمیت چار افراد اغوائ
کوئٹہ + ڈی آئی خان + لاہور (بیورو رپورٹ + نوائے وقت رپورٹ + نامہ نگار + ایجنسیاں) ضلع تربت میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے باعث ایک اہلکار شہید ہو گیا جبکہ نامعلوم مسلح افراد نے سرکاری افسر سمیت 4 افراد کو اغوا کر لیا، جنوبی وزیرستان سے اغوا ہونیوالے ایف ڈی ایم اے کے 8 مغوی اہلکاروں کو چھوڑ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ضلع تربت کے علاقے دشت ڈاڈا کے قریب ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس سے ایک ایف سی اہلکار ساجد دم توڑ گیا، دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ادھر ضلع تربت میں نامعلوم مسلح افراد 2 سرکاری افسروں سمیت 4افراد کو اغواءکرکے لے گئے۔ گزشتہ روز زرین بوغ کے قریب سے نامعلوم مسلح افراد گن پوائنٹ پر 4افراد کو اغواءکرکے لے گئے جن میں دو سرکاری افسران بی اینڈ آر کے ایس ڈی او فدا، محکمہ آبپاشی کے سب انجینئر رحیم جان ٹھیکیدار محبوب اور غلام نبی شامل ہیں واضح رہے سرکاری افسران ہربن اینڈ پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کی سکیمات کا معائنہ کررہے تھے کہ مسلح افراد انہیں اسلحہ کے زور پر اغواءکرکے ساتھ لے گئے۔ مقامی انتظامیہ نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مغویوں کے تلاش شروع کردی ۔ ادھر جنوبی وزیرستان سے اغوا ایف ڈی ایم اے کے 8 اہلکاروں کو گزشتہ روز چھوڑ دیا گیا۔ ایک اہلکار اغوا کاروں کی چنگل سے پہلے ہی بھاگ آیا تھا۔ فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اہلکاروں کو 2 فروری کو اغوا کیا گیا تھا۔ علاہ ازیں دالبندین میں ایف سی نے سرچ آپریشن کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا اور زیر زمین چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔ جبکہ لاہور سمیت کئی شہروں میں سرچ آپریشن کے دوران 123 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر دالبندین کے نواحی علاقے شابیان میں ایف سی کے اہلکاروں نے شرپسندوں کے خلاف سرچ آپریسن کیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق دوران سرچ آپریشن شرپسندوں نے اسلحہ کی بھاری مقدار سکیورٹی فورسز پر حملے کے لئے زیر زمین چھپا رکھا تھا۔ برآمد ہونے والے اسلحے اور گولہ بارود میں دستی بم، دھماکہ خیز بارودی مواد سمیت دیگر اسلحہ بھی شامل ہے جو بلوچستان میں مختلف تخریب کاری کی کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔ ملتان میں تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران 66 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ شکرگڑھ سے نامہ نگار کے مطابق گھر گھر تلاشی کے دوران اسلحہ برآمد کرکے 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ادھرلاہور میںپولےس و قانون نافذکرنے والے اداروں نے مختلف علاقوں مےں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 19مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں پولےس نے ٹاو¿ن شپ مےں غیر قانونی طور پر مقیم 2 عورتوں سمیت 17 نا ئیجرین باشندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ ٹاﺅن شپ 11 بلاک میں نائیجرین باشندے غیر قانونی طو ر پر مقیم ہیں۔جس پر پولےس نے اےک گھر مےں چھاپہ مار کر ان افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولےس کے مطابق گرفتار کئے گئے تمام افرےقی باشندوں کے ویزوں کی مدت ختم ہو چکی تھی۔ شیخوپورہ سے نامہ نگار خصوصی کے مطابق علاقہ پٹیالہ دوست محمد میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرکے 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ دوران آپریشن گاﺅں سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا گرفتار ہونیوالوں میں کالعدم تنظیموں کے تین ارکان بھی شامل ہیں۔ نارنگ منڈی سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ نارنگ منڈی کے سرحدی گاﺅں پکھیالہ میں سرچ آپریشن کے دوران چار مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ادھر اسلام آباد کے علاقے ترنول میں گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائی میں 63 پستول، 2 ایس ایم جی، 2 ایم فور، 18 بندوق، ہزاروں گولیاں برآمد کر لیں۔
ایف سی اہلکار شہید