• news

رحیم یار خان: مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں تصادم، ایک جاں بحق 4 زخمی

رحیم یار خان (نوائے وقت رپورٹ) رحیم یار خان کے علاقے پیر شہیداں میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں میں تصادم ہو گیا۔ پولیس کے مطابق تصادم کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ جھگڑا پرانی سیاسی رنجش کا نتیجہ ہے، علاقے میں کشیدگی کے باعث پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔
رحیم یار خان/ تصادم

ای پیپر-دی نیشن