• news

عمران نے لندن فلیٹ بیچا تھا یا بکنگھم پیلس؟ خرچہ کیسے چلاتے ہیں: خواجہ آصف

سیالکوٹ (آئی این پی+نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے آف شور کمپنیز کا شور مچانے والے خود آف شور کمپنی کے مالک نکلے، عمران خان نے 1983 میں ٹیکس بچانے کے لئے آف شور کمپنی بنائی۔ وہ اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا عمران خان نے 1983 میں ٹیکس بچانے کے لئے آف شورکمپنی بنائی تھی جس کا اعتراف انہوں نے خود کیا۔ شوکت خانم ہسپتال کے لئے ملنے والا خیرات کا پیسہ بھی آف شور کمپنی میں لگایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نے میرے خلاف ہتک عزت کا 10 ارب کا دعویٰ کر رکھا ہے۔ خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان کے بیانات میں جھوٹ اور تضاد ہے۔ ان کا کوئی ذریعہ معاش نہیں۔ عمران اپنے اخراجات کہاں سے چلاتے ہیں۔ وزیردفاع نے کہا اب تیراکیا ہوگاکالیا والا ٹویٹ خود کو پاک دامن تصور کرنے والوں کے لئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس کو متنازعہ بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے۔ خواجہ آصف نے کہا عمران نے لندن کا فلیٹ بیچ کر نئی پراپرٹی خریدی، عمران نے فلیٹ بیچا یا بکنگھم پیلس؟۔
خواجہ آصف

ای پیپر-دی نیشن