گوجرانوالہ: واپڈا انٹر یونٹ ہینڈ بال ٹورنا منٹ میپکو نے جیت لیا
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی گیپکو کے چیف ایگزیکٹو جنید اختر نے کہا ہے کہ اچھے کھلاڑی ملک و قوم کا سرمایہ ہیں ،بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کی صلاحیت رکھنے والے کھلاڑیوں کی سرپرستی کرتے رہیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے واپڈا انٹر یونٹ ہینڈ بال چیمپئین شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔47ویں واپڈا انٹر یونٹ ہینڈ بال ٹورنامنٹ میں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں اور این ٹی ڈی سی سمیت کل چھ ٹیموں نے حصہ لیا۔جن میں میپکو (ملتان) نے پہلی پوزیشن، فیسکو(فیصل آباد) نے دوسری پوزیشن جبکہ گیپکو( گوجرانوالہ) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔