میکس ورسٹیپن گراں پری جیتنے والے سب سے کم عمر ڈرائیور
میڈرڈ(سپورٹس ڈیسک)ہالینڈ کے میکس ورسٹیپن فارمولا ون کار ریسنگ کی تاریخ میں کوئی گراں پری ریس جیتنے والے سب سے کم عمر ڈرائیور بن گئے ہیں۔ سپینش گراں پری کے مقابلے میں لیوس ہملٹن اور نیکو روز برگ کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے بعد وہ مقابلے سے باہر ہوگئے ۔ وہ کھلاڑی ایک ہی ٹیم میں شامل ہیں ۔