• news

سائیکلنگ کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں : اظہر علی شاہ

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری اظہرعلی شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں سائیکلنگ کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں ، طویل عرصہ بعد پاکستان کی ٹیمیں انٹرنیشنل ایونٹس میں حصہ لے رہی ہیں ، کے پی کے حکومت پشاور میںویلوڈروم کی تعمیرکیلئے اقدامات کرکے کھیل کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اظہر علی شاہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ملنے والی گرانٹ ناکافی ہونے کے باوجود ہم قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے مواقع فراہم کررہے ہیں اگر کرکٹ اورہاکی کی طرح سائیکلنگ کیلئے بھی وافر فنڈز مختص کئے جائیں تو ہمارے سائیکلسٹس بھی دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ رواں سال کیلئے ملکی و بین الاقوامی مقابلوں کا کیلنڈر جاری کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن