• news

ہائیکورٹ نے کسانوں سے زرعی ٹیکس کی وصولی روک دی پنجاب حکومت کو نو ٹس

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب کو کسانوں سے زرعی ٹیکس وصول کرنے سے روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا۔ درخواست گزار کسانوں نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے کسانوں پر بلاجواز ٹیکس عائد کر رکھا ہے۔ ٹیکس کے نفاذ سے قبل اسمبلی سے منظوری نہیں لی گئی۔ کسان پہلے ہی بھاری ٹیکس ادا کر رہے ہیں جبکہ حکومت نے زرعی ترقی کے لئے کبھی عملی اقدامات نہیں کئے جس کی وجہ سے کسانوں کو دوہری مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ حکومت کی جانب سے کسانوں پر عائد کئے گئے زرعی ٹیکس کے نفاذ کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن