• news

نوازشریف کا خورشید شاہ کی سیٹ پر جا کر مصافحہ‘ عمران سے ہاتھ نہیں ملایا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں ٹھیک 6 بجے آئے۔ انہوں نے ہال میں داخل ہو کر ارکان سے مصافحہ کیا۔ وزیراعظم اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی سیٹ پر گئے اور ان سے بھی ہاتھ ملایا۔ جس کے بعد وہ اپنی نشست پر بیٹھ گئے۔ اس موقع پر مسلم لیگی ارکان اور کارکنوں نے ’’شیرآیا‘ شیر آیا‘‘ کے نعرے لگائے جس پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے انہیں نعرے بازی سے روک دیا اور کہا کہ نعرے بازی باہر جاکر کریں یہ مناسب فورم نہیں ہے۔ وزیراعظم نے عمران خان سے ہتھ نہیں ملایا۔

ای پیپر-دی نیشن