• news

جسٹس ظہور احمد شاہوانی نے وفاقی شرعی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (اے پی پی)جسٹس ظہور احمد شاہوانی نے وفاقی شرعی عدالت پاکستان کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا،انہوں نے یہ حلف چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت ریاض احمد خان کی بیرونی ملک روانگی کی وجہ سے اٹھایا،ان سے حلف اسلام آبادہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے لیا۔اس موقع پر وکلاء اور آفیسران کی بڑی تعداد موجودتھی۔

ای پیپر-دی نیشن