الطاف حسین و دیگر کے خلاف کیس‘ تفتیشی افسر سے 14روز میں حتمی رپورٹ طلب
کراچی (سٹاف رپورٹر) کراچی کی مقامی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور دیگر رہنماؤں کے خلاف قومی اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کے کیس میں تفتیشی افسر سے 14روز میں حتمی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ 12مئی کو مظاہرے کے دوران الطاف حسین نے قومی اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔