• news

گجرات: گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 2 خواتین ٹرین کے آگے کود کر ٹکڑے ٹکڑے ہو گئیں

گجرات (نامہ نگار) ڈھیر وگھنہ پھاٹک پر دو خواتین کی ٹرین تلے آکر خودکشی، نعشیں ٹکڑوں میں بٹ گئیں۔ تھانہ رحمانیہ کے علاقہ ڈھیر و گھنہ پھاٹک پر نواحی گائوں دھول خورد کی دو رشتہ دار خواتین مسرت بی بی اور شکیلہ بی بی نے لاہور سے راولپنڈی جانیوالی ٹرین جعفر ایکسپریس کے آگے لیٹ کر خودکشی کر لی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسیکو 1122کی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق دونوں خواتین ایک ہی گائوں کی رہائشی ہیں جنہیں گارڈ نے ٹریک پر بیٹھنے سے منع بھی کیا مگر انہوں نے ٹرین کے آتے ہی چھلانگ لگا دی۔ پولیس کا کہنا ہے شکیلہ نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خودکشی کی اسے دو ماہ قبل ہی طلاق ہوئی تھی جبکہ خودکشی کرنے سے بچاتے ہوئے رشتہ دار مسرت بی بی بھی ٹرین تلے آکر جاں بحق ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن