• news

جنوبی وزیرستان میں بعض مقامی لوگوں کو حراست میں لئے جانے پر این ڈی ایم اے کے 8 مغوی اہلکار چھوڑے گئے

وانا (رائٹرز) جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ کا کہنا ہے کہ بعض مقامی لوگوں کو حراست میں لئے جانے پر این ڈی ایم اے کے 8 مغوی اہلکاروں کو چھوڑا گیا ظفر السلام کے مطابق ان مغوی اہلکاروں کو پاکستانی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے چھوڑے جانے والے یہ اہلکار مکمل طور پر صحتمند ہیں تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان مغوی اہلکاروں کی رہائی کیلئے کوئی تاوان بھی دیا گیا ہے اور ان اہلکاروں کے اغوا میں کونسا گروپ ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ 22 حراست میں لئے گئے افراد کو مقامی حکومت کی طرف سے سزا کے بعد چھوڑا جاچکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن