آصف ہاشمی دبئی میں ضمانت پر رہا، عرب امارات کی حدود سے باہر جانے پر پابندی پاکستانی حکومت حوالگی میں کامیاب نہ ہو سکی
دبئی (نوائے وقت رپورٹ) متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین اور پیپلز پارٹی کے رہنما آصف ہاشمی کو دبئی پولیس نے ضمانت پر رہا کردیا۔ انہیں ڈیڑھ ماہ قبل پولیس نے حراست میں لیا تھا۔ آصف ہاشمی کی پاکستان حوالگی کیلئے حکام نے سنجیدہ کوششیں نہیں کیں۔ آصف ہاشمی کو کرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا۔ حکومت پاکستان مطلوبہ دستاویزات دبئی کے حکام کو جمع کرانے میں ناکام رہی۔